• news

عائشہ گلالئی عورتوں کی جاوید ہاشمی ثابت ہوئی: حامد رضا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اعلی عدالت سے نااہل ہونے والے شخص کے جعلی استقبال کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال شرمناک ہے۔ چہیتوں پر مبنی بڑی کابینہ خزانے پر ناروا بوجھ ہے۔ پاناما فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لئے گلالئی ایشو اٹھایا گیا ہے لیکن کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی گلالئی فلم پہلے شو میں ہی فلاپ ہو گئی ہے۔ انتقامی کاروائیاں کرنا شریف برادران کی فطرت میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرانی انارکلی میں حلقہ 120 کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عائشہ گلا لئی عورتوں کی جاوید ہاشمی ثابت ہوئی ہے۔ لیگ جنم جنم کی میلی جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ 120 کے ضمنی الیکشن میں پری پول رگنگ کا نوٹس لے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ جنرل ضیا کے پیروکاروں کو جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ لال حویلی پر ن لیگی غنڈوں کا حملہ فسطائیت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن