• news

سابق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ فراست اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، جہانزیب خان و دیگر کی شرکت

لاہور (پ ر) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے سابق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ فراست اقبال (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سیشن کا انعقاد محکمہ پی اینڈ ڈی کمپلیکس لاہور میں کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان سمیت صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، سیکرٹری انرجی اسداللہ گیلانی، ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب بریگیڈائر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا، سیکرٹری آرکائیو احمد رضا سرور، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان، ڈا ئریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالزمین مینگل، ظاہر شاہ، حسن محمود، آغا وقار جاوید، ڈاکٹر عابد بودلہ، ڈاکٹر شبانہ حیدر، طداقت حسین، علی حیدر (بیٹا) فراست اقبال مرحوم، فیصل اقبال (بھائی) فیملی ممبران (مرحوم ممبر) سینئر چیفٹس و چیفس ڈویلپمنٹ سیکٹرز اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے دیگر انتظامیہ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ محمد جہانزیب خان نے مرحوم فراست اقبال کی حکومتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا مرحوم فراست اقبال انتہائی خوش لباس اور کم گو تھے۔

ای پیپر-دی نیشن