طاہر القادری کا 8 اگست کو تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا: عوامی تحریک
لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استقبال کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت عوامی تحریک کے سینئر رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 8 اگست کو لاہور ائرپورٹ پر تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔ سربراہ عوامی تحریک ائرپورٹ سے مزار داتا علی ہجویری حاضری دینگے اور نوافل ادا کرینگے۔ اجلاس میں قائد عوامی تحریک کے استقبال کی تیاریوں اور انتظامات کوحتمی شکل دی۔ ڈاکٹرحسن محی الدین نے کہا کہ ایتھوپیا میںکرپشن کے الزام میں وزیر خزانہ کوان کے عہدے سے ہٹا کر گرفتار کیا گیا اور سزا دی گئی مگر ہمارا وزیرخزانہ کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود پھر وزیر خزانہ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ رسم ”ساتواں“ کو نہیں لارجر بنچ کے متفقہ فیصلے کو یاد رکھے گی۔ شریف برادران نے ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کا خون بہایا، بچوں کو یتیم کیا، حساب دینا ہوگا۔