• news

میری زندگی تباہ ہو گئی ، مجھے آرام کی ضرورت ہے: باکسر عامر خان

لندن( نوائے وقت نیوز+ عارف چودھری) پاکستانی نژاد اور برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رات بھر سو نہیں سکے، سمجھ نہیں آ رہا وہ کیا کہیں، انکی زندگی تباہ ہو گئی، ادھر فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کر دی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سر اونچا رکھو۔ ایک انٹرویو میں عامر نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکا ، میری زندگی تباہ ہو گئی ، مجھے آرام کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر انٹر نیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی اور ساتھ میں پیغام دیا ہمیشہ اپنا سر بلند رکھو ۔ ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014ء میں ان کا عامر خان سے تعلق رہا، برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کو مشورہ دیا تھا کہ بے وفا عامر سے الگ ہو جائو، خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔ مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان اور فریال میں عامر کے دو خواتین کے ساتھ تعلق کے سکینڈل سے رشتے میں دراڑیں پڑیں۔ دو خواتین نے عامر خان سے تعلقات کا دعویٰ کیا، فریال پہلے نہ مانیں، میسجز اور ویڈیو دیکھ کر یقین آیا۔

ای پیپر-دی نیشن