علامہ ناصر عباس نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن ملکی اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ سب کا احتساب ہوسکے۔ مسلم لیگ ن والوں کو ہیرو نہیں بننے دیں گے۔ اسلام آباد میں علامہ عارف حسین کی 29ویں برسی پر کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا سنی شیعہ اتحاد کیلئے کام کرتے رہیں گے۔