شکست کا خوف، مسلم لیگ (ن) حلقہ 120 سے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی: یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحرےک انصاف کی اےن اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لئے نامزد امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے گزشتہ روز پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز ٹےمپل روڈ پر جاکر عوام مےں پمفلٹ تقسےم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ (ن) اےن اے 120کے الےکشن مےں شکست کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے، (ن) لےگ کو ابھی تک حلقے ہےں کوئی اےسا امےدوار ہی نہےں مل رہا جو پی ٹی آئی کا مقابلہ کر سکے، جگہ جگہ لےگی کارکن پی ٹی آئی خواتےن کو ہراساں کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو شہباز شرےف اس کے ذمہ دار ہوں گے، شہباز شرےف اپنے گلوبٹوں کو لگام دےں، نواز شرےف اور شہباز کے حواریوں کو ماﺅں، بہنوں کی عزت کا کوئی خےال نہےں ہے۔