قصور، نارنگ منڈی: مختلف واقعات میں عطائی اور لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ، خاتون جاں بحق
قصور+ نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) عطائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جبکہ لیڈی گائنی ڈاکٹر کی طرف سے بروقت امداد نہ دینے پر خاتون کے پیٹ میں بچہ جاںبحق۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گاوں ڈھلولن مےں عطائی لےڈی ڈاکٹر کی غفلت سے 26 سالہ عورت جاں بحق ہوگئی۔ ڈھولن کی رےحانہ بی بی نے پولےس تھانہ کھڈےاں خاص مےں درخواست دی ہے کہ مےری 26 سالہ بھابھی صغراں گا¶ں کی اےک نرس صبا سے اپنا علاج کروا رہی تھی کہ نرس نے غفلت اور لاپرواہی برتتے ہوئے اےسی غلط دوائی دے دی جس نے صغراں کی جان لے لی۔ رےحانہ بی بی نے پولےس سے عطائی نرس صبا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کےا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مقامی رورل ہیلتھ سینٹر میں عملہ کی مجرمانہ غفلت سے بچہ پیٹ میں جاںبحق خاتون کو بچا لیا گیا مقامی عملہ کی عدم توجہی زچہ اڑھائی گھنٹے تک نارنگ منڈی ہسپتال کے گائنی روم میں تڑپتی رہی بعدازاں خاتون کو گائنی لیڈی ڈاکٹر اور علاج کی سہولیات نہ ہونے پرطبی امداددیئے بغیر لاہور کے ہسپتال میں ریفرکردیاگیا جہاںڈاکٹروںنے بتایاکہ تاخیر کے باعث بچہ پیٹ میںہی جاںبحق ہوچکاہے سرحدی گاﺅںچاندبریار کے محنت کش شہباز نے بتایاکہ ڈیلوری کےلئے وہ اپنی بیوی نورین بی بی کو مقامی رورل ہیلتھ سینٹر لایا تھا۔