بلاول کا احترام کرتا ہوں، فواد چودھری کی اپنے ہی میڈیا سیل سے بغاوت، بیان واپس لے لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپنے ہی میڈیا سیل سے بغاوت کر دی۔ میڈیا سیل نے بلاول بھٹو زرداری کیخلاف فواد چودھری کا بیان جاری کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ زرداری بلاول کے سیاسی مستقبل کا جنازہ نکالنے پر بضد ہیں۔ فواد چودھری نے اسے اپنا بیان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاول سے متعلق بیان میرا نہیں، ان کا احترام کرتا ہوں۔