کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ‘ ایک خاتون شہید‘ دوسری زخمی
راولپنڈی (این این آئی) بھارتی فوج نے ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شہید اورایک کو زخمی کردیا۔ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایاجہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ اور کریلا سیکٹرز میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوںکو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے کریلاسیکٹرکی ایک خاتون شہید جبکہ کھوئی رٹہ کی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔