• news

نواز شریف کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی:/ ذرائع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعہ ہی لاہور جائیں گے۔ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کے قریبی ایک ذریعہ نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کسی بلٹ پروف کنٹینر میں لاہور نہیں جائیں گے وہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے۔ اس گاڑی کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں سفر کے دوران وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری چلائیں گے۔ اس ذریعہ سے جب استفسار کیا گیا کہ کیا کنٹینر پر سابق وزیراعظم سفر کریں گے تو ذریعہ نے بتایا کہ کنٹینر ان کے قافلہ میں شامل ہو گا۔ یہ کنٹینر مسلم لیگ راولپنڈی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن