انگلش کاونٹی میں محمد عامر کی دھماکہ خیز انٹری‘میچ میں 10وکٹیں‘ایسکس یورکشائر کیخلاف کامیاب
لیڈز(سپورٹس ڈیسک ) انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس نے یورک شائر کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے جس میں سب سے اہم ترین کردار ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی باولر محمد عامر نے ادا کیا جنہوں نے پہلی اننگ کے بعد دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے دنیا کو دنگ کر دیا۔میچ کی پہلی اننگ کا آغاز یورک شائر نے کیا لیکن محمد عامر نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے محض 18رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور اس طرح یورک شائر کی پوری ٹیم صرف 113رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس کے جواب میں ایسکس نے 231رنز کی اننگ کھیلی اور 118رنز کی برتری حاصل کی۔یورک شائر نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ایک بار پھر محمدعامر ڈراو¿نے خواب کی طرح نازل ہوئے اور ایک بار پھر یورک شائر کی پوری بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا ،محمد عامر نے دوسری اننگ میں 54رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس طرح یورک شائر کی پوری ٹیم 150رنز بناکر آوٹ ہو گئی اور ایسکس کو جیت کیلئے 32رنز کا ہدف دیا جسے ایسکس نے انتہائی آسانی کے ساتھ دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر