معین علی کی تباہ کن باولنگ ، جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست ، چوتھا ٹیسٹ اور سیریزانگلینڈ کے نام
لندن (سپورٹس ڈیسک) معین علی کی شاندار باولنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دیکر چوتھا ٹیسٹ اوور سیریز جیت لی۔ 380 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ معین علی نے 69 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہاشم آملہ 83، ڈوپلیسز 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 3 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آ¶ٹ ہوئے۔ 5 کھلاڑی ڈبل فکر میں داخل نہ ہو سکے۔ اینڈریسن 3، براڈ اورجونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 362 رنز بنائے جواب میں مہمان ٹیم 226 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ 243 رنز بنا سکی اور مہمان ٹیم کو 380 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم محض 202 رنز بنا سکی۔ اس طرح میزبان ٹیم نے نہ صرف چوتھا ٹیسٹ جیتا بلکہ سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کر لی۔