• news
  • image

”جشن آزادی اور ریڈیو پاکستان کا کردار“

شکیل گیلانی

ریڈیو پاکستان کے تمام مراکز نے حسب معمول اس مرتبہ بھی پی بی سی ہیڈکوارٹر کی خصوصی ہدایت پر یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے موقع پر بے شمار قابل تعریف اور بہترین پروگرامز ترتیب دیئے ہیں جن میں مباحثے‘ فیچرز‘ ڈرامے‘ ٹاک شوز‘ زونل‘ صوبائی اور ملکی سطح پر ملی نغموں کے مقابلے اور دیگر کئی براہ راست پروگرام بھی شامل ہیں جن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور مستقبل کے معماروں کو یہ احساس دلانا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت خداوندی ہے جسے ہمارے آبا¶اجداد نے بڑی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد سے حاصل کیا ہے تاکہ مسلمان اپنے اسلامی عقائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ جہاں انہیں ہر طرح کی مذہبی آزادی ہو‘ اسلامی تعلیمات پر کوئی پابندی نہ ہو‘ اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے۔ غیر مذاہب کے لوگوں کو ان کے مذہبی تہوار منانے پر کسی قسم کی بندش نہ ہو‘ ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے سکے۔ بھائی چارہ‘ امن‘ سلامتی‘ سکھ اور چین میسر ہو اور وطن عزیز کی تعمیر میں ہر شہری اپنا م¶ثر کردار ادا کرتا رہے اور پاکستان مضبوط سے مضبوط ہوتا جائے۔ انہیں 70 سالوں میں (یعنی 1998ءمیں) پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور بین الاقوامی سطح پر ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یہ کامیابی یقیناً دنیا میں ہر پاکستانی کے لئے باعث اطمینان ہے۔ ترقی کا یہ سفر صرف یہاں تک محدود نہیں۔ وطن عزیز میں دور حاضر کا سب سے کامیاب اور عظیم عالمی منصوبہ جسے دنیا ”سی پیک“ کے نام سے جانتی ہے۔ پاک چائنہ دوستی کی عظیم علامت اور عملی نمونہ ہے جو نہ صرف پاکستان کے لئے بلکہ اس خطے کی تقدیر بھی بدل دے گا۔ ترقی کے نئے ابواب کھلیں گے‘ روزگار کے ہزاروں مواقع موجود ہوں گے‘ صوبائی و مرکزی خودمختاری کی کئی نئی راہیں کھلیں گی جو یقیناً ترقی کا باعث ہوں گی۔
ریڈیو پاکستان کے بیشتر سٹیشنز سے جشن آزادی کی ستر سالہ تقریبات کے حوالے سے ”میں ہوں پاکستان“ کے عنوان سے 18 تا 25 سال تک کے نوجوانوں کے لئے ملی نغموں کے خصوصی مقابلے منعقد کئے گئے۔ ملی نغموں کے ان خصوصی پروگراموں میں ریڈیو پاکستان لاہور کے علاوہ کراچی‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ مظفر آباد‘ حیدر آباد‘ ملتان‘ بہاولپور‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا اور دیگر مراکز نے بھی باقاعدہ حصہ لیا اور زونل اور صوبائی سطح پر کامیاب ہونے والے فنکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اس سے جہاں مقابلے کی فضا قائم ہوئی وہیں مستقبل کے لئے کچھ فنکار بھی چن لئے گئے اور اگر ان چنیدہ فنکاروں کی مکمل فنی آبیاری اور سرپرستی جاری رہی تو یہی فنکار مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ثابت ہوں گے کیونکہ ریڈیو پاکستان جیسا قومی ادارہ ہی بنیادی طور پر ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے سیکھنے والے فنکار اور براڈکاسٹرز دیگر شعبہ زندگی میں اپنے فن کا لوہا منوائیں گے۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد تحریک پاکستان کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔
ریڈیو پاکستان بھی جشن آزادی کی ستر سالہ تقریبات میں قوم کے ساتھ برابر کا شریک ہے جبکہ سلسلہ تقریبات ماہ اگست تک جاری رہے گا۔ سی پی یو لاہور یونٹ کے سربراہ سید شہوار حیدر اور ان کی ٹیم کے پروڈیوس کئے گئے ملی نغمے یکم اگست سے 14 اگست تک مختلف مراکز سے روزانہ کی بنیاد پر نشر کئے جا رہے ہیں جبکہ اس یونٹ کو ایس ڈی لاہور نزاکت شکیلہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
اے وطن تو سلامت رہے
تا قیامت رہے

epaper

ای پیپر-دی نیشن