• news

سانحہ کوئٹہ کیخلاف بلوچستان میں مکمل، ملک بھر کی بارز میں ہڑتال ہوگی

لاہور+ کوئٹہ (وقائع نگار خصوصی+ آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کی اپریل پر سانحہ کوئٹہ 8 اگست کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہو گی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام سانحہ8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ میں واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال ہو گی اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس اور مظاہرے کئے جائینگے۔ دریں اثناءپاکستان بار کونسل نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین محمد احسن بھون اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حفیظ الرحمٰن کے مطابق وکلاءآج واقعے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے جس میں 60 سے زائد وکلاءکی شہادت ہو گئی تھی۔ انہوں نے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
سانحہ کوئٹہ/ ہڑتال

ای پیپر-دی نیشن