نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا‘ ریفرنس فائل نہ ہونا توہین عدالت ہو گی: بابر اعوان
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈووکیٹ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے سابق وزراءعظم موجود ہیں لیکن پروٹوکول میں فرق ہے، مسلم لیگ ن جی ٹی روڈ پارٹی ثابت ہو گئی ہے ،ضرب عضب کے امن کو ضرف غضب سے برباد نہ کیا جائے،نا اہل شخص پارٹی کا سر براہ نہیں ہو سکتا،ریفرنس 4 ہفتے میں فائل نہ ہوا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کہتاتھا کہ عوام سے خطرہ ہے اب سڑکوں پر ہے مودی کے یار کو دھکہ لگا اور جی ٹی روڈ پر پہنچ گئے اس کے بعد اڈیالہ جانا ہوگا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں نااہل وزیراعظم مےاں نواز شریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس بار کوئی معافی نامہ نہیں ہے اور نہ ہی اس بار جدہ کا راستہ ہے۔ والیم 10 جب کھلا مودی کے یاروں کو بڑا دھچکا لگے گا۔ قانون کے مطابق پٹواری کلرک جس کے خلاف بھی ریفرنس ہواس کی گرفتاری ہوتی ہے اگر ایف آئی اے کام نہیں کرے گی تو کام کسی اور ایجنسی کو دینا پڑے گا۔
بابر اعوان