• news

پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز نے این اے 120 کیلئے ساجدہ میر کو امیدوار نامزد کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں معروف سیاسی خاتون رہنما ساجدہ میر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر صفدر عباسی اور بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار حُر بخاری‘ قیصر چودھری‘ چودھری اسلم‘ نعمان جاوید اور نورالٰہی بھی موجود تھے۔
امیدوار نامزد

ای پیپر-دی نیشن