• news

ہماری پارلیمنٹ پاکستانی ایوان زیریں سے تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے: کورین سپیکر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سماجی شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو معاشی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مستحکم بنانا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کئے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں جبکہ جنوبی کوریا کے سپیکر قومی اسمبلی چنگ سائی کیون کا کہنا تھا کہ کوریا کی پارلیمان پاکستان کی پارلیمان کے اپنے تعلقات کو فروغ دینے پر گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ پاکستان میں جاری پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے نہ صرف ایشیائی ممالک بلکہ وسطی ایشیا سے لے کر تمام یورپی ممالک کو بھی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہا¶س پہنچ گئے۔ پارلیمنٹ ہا¶س آمد پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے وفد کا استقبال کیا۔ جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلوریا کا پودا لگایا جس کے بعد دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کورین وفد

ای پیپر-دی نیشن