• news

ننکانہ: گھریلو جھگڑے پر کانسٹیبل کی خودکشی، فیصل آباد میں لڑکی نے خود کو آگ لگالی

ننکانہ صاحب/ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی جبکہ 25 سالہ لڑکی کی خود سوزی کی کوشش۔ تھانہ بڑا گھر کا رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد زاہد جو سی ٹی ڈی ننکانہ میں فرائض سرانجام دے رہا تھا، گزشتہ روز گھریلو ناچاقی سے خود کو پسٹل کا فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر66ج۔ب دھاندرہ میں رشید کی بیٹی 25سالہ (م) نے گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران تنگ آ کر خود کو آگ لگا لی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی۔ اہلخانہ نے اس کی آگ بجھا دی۔ بعدازاں ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ لڑکی کو الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن