قوم کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر چکی ہے: میاں محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ ہارے پہلوان کے توکپڑے اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا استقبال تو دور کی بات ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کی نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ سے لاہور آمد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب بڑے چور ہیں اس لئے انہیں ”پنڈ “کی بجائے جی ٹی روڈ کا چکر لگوا یا جا رہا ہے، میاں محمودالرشید نے کہا کہ قوم کرپٹ ابن کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر چکی ہے، سرکاری ملازمین اپنے اداروں کو مضبوط بنائیں اور استقبال کا حصہ بننے سے انکار کر دیں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ ، تحریک انصاف نے کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف اعلانیہ احتجاج کیا، نواز شریف بھی بتائیں انکا احتجاج فوج کیخلاف ہے یا عدلیہ کے خلاف ہے۔