کلثوم نواز کو این اے 120 سے لیگی امیدوار بنانے کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف حتمی منظوری دیں گے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق نے پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ان سے ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔