• news

اسلام آباد:ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کی ضمانت منظور‘ رہا کر دیا گیا

اسلام آباد + راولپنڈی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی‘ انہیں ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ عدالت نے ظفر حجازی کو پانچ‘ پانچ لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا قائم مقام سپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے ظفر حجازی کو ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں تبدیلی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن