• news

قائمہ کمیٹی کی تاجروں کیخلاف انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے غیر ضروری استعمال پر تشویش

اسلام آ باد ( آ ئی این پی+آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے تاجروں کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے غیر ضروری استعمال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیوسے آ ئندہ اجلاس میں معاملہ پر جواب طلب کرلیا،چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو آ گاہ کیا کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں،کمیٹی نے ایف بی آ ر سے معلومات کی فراہمی کے معاملہ پر چیئرمین سینٹ سے رولنگ لینے کا فیصلہ کیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اس حوالے سے پریشان ہے ۔محکمہ انکم ٹیکس بزنس کمیونٹی کے خلاف کیسز بنا رہا ہے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ آئین کے تحت تمام ادارے دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔آن لائن کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا نے پیش گوئی کی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جلد پبلک کر دیا جائے گا۔ نوازشریف کے وکیل پانامہ کیس کی کارروائی کے دوران والیم 10 کو پڑھ چکے ہیں‘ اب یہ پبلک ڈاکومنٹ بن گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن