جنوبی پنجاب کے وکلاء کا کنونشن‘ صدر ملتان ہائیکورٹ بار کو دھمکیوں کے خلاف قراداد منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے وکلاء کنونشن میں توہین عدالت کانوٹس اورضلع لودھراں اورساہیوال کو دیگر بینچز میں مقدمات دائرکرنے کی اجازت کا حکم واپس لینے اور نوٹس واپس لینے تک ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ چیف جسٹس پاکستان سے معاملہ کونوٹس لینے اورقانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے صدربارشیرزمان قریشی کودھمکیاں دینے کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں ہیں۔ قراردادیں ۔ڈسٹرکٹ ملتان میں جنوبی پنجاب کے نمائندہ وکلاء کنونشن میں منظورکی گئیں ہیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیرزمان قریشی نے کہاکہ پنجاب بارکی جانب سے معاملہ کی انکوائری کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ملتان کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی ہے اسلئے اب کمیٹی کو انکوائری کیلئے اس بارہال میں آناہوگااوروکلاء لارجر بینچ کیساتھ اس انکوائری کمیٹی کے پاس بھی پیش نہیں ہوں گے۔ لاہوربارکے ساتھ عدلیہ تنازعہ پر ججز کوکیوں واپس نہیں بلایاگیاہے اوراگرضلع لودھراں اور ساہیوال کی درخواستوں پرعمل ہوناہے توضلع جھنگ،میانوالی اوربھکر کو ملتان بینچ کے ساتھ شامل کرنے کی قراردادوں پر بھی عمل کیاجائے۔چاہے ان کالائسنس معطل ہوجائے یا ہتھکڑیاں لگ جائیں وہ وکلاء سے غداری نہیں کریں گے ۔صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان ایم یوسف زبیرنے کہاکہ وکلاء اتحادکی بدولت اب منزل قریب آگئی ہے اوراس اتحاد کواسی طرح قائم رکھیں ۔صدرکروڑلعل عیسن بارراجہ فیاض احمد، ٹیکس بارملتان کے صدرشبیرفخرالدین اورجنرل سیکرٹری عمران غازی،بھکربارکے صدر اخترعلی اورجنرل سیکرٹری محمدعمرفاروق نے بھی خطاب کیاہے۔