مسلح افواج کو جدید آلات سے مضبوط بنایاجائے گا: خرم دستگیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خرم دستگیر نے گزشتہ روز وزارت میں سینئر افسران سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔ مسلح افواج کو جدید آلات اور وسائل دے کر مضبوط بنایا جائے گا۔ ملکی دفاع کو سنجیدہ قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔