• news

چین :ہولناک زلزلہ لینڈ سلائڈنگ 5 سیاحوں سمیت 29 ہلاک 63 زخمی

بیجنگ (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 سیا حوں سمیت 29افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صوبے سیچوان میں ہلاکتیں 100 سے بڑ ھنے ‘ ایک لاکھ 30 ہزار مکان مکمل طورپر تباہ ہو نے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ نیشنل کمشن برائے ڈیزاسٹر ایڈکشن کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 تھی۔ بعض ذرائع نے 7 بتائی ہے۔ بیان میں کہا گیا سیچوان صوبے کے نواحی علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ ایک لاکھ 3 ہزار مکانات تباہ ہو گئے۔امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں‘ 100 سے زائد سیاح بھی محصور ہوکر رہ گئے‘ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن