ایف بی آر، کسٹمز کا ذمہ داریاں پوری نہ کرنا سب سے بڑی بدقسمتی ہے: جسٹس دوست
اسلام آباد ( نما ئندہ نو ائے وقت) سپریم کورٹ میں گاڑی کی حوالگی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ ایف بی آر اور محکمہ کسٹم اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، گاڑیوں کے سمگلروں کو رعایت دی جاتی ہے ان محکموں کی نااہلی کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں سمگل ہوتی ہیں جبکہ موجودہ حالات میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کا سڑکوں پر چلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ عدالت نے ٹیمپرڈ گاڑیوں کی حوالگی کی اجازت دے دی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گاڑی حوالگی کی درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ میں جا کر فریقین اپنا موقف پیش کریں۔