نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے: بلاول
کراچی/لاہور (ایجنسیاں+خبر نگار) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے کوئٹہ کے شہید وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے، تمام شہید وکلا کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہے، پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اوران کے ساتھ ہے جبکہ وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیں۔ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان پر حملہ ہے اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔