چینی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے‘ اسحاق ڈار کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت میں اضافہ کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ وزیرخزانہ نے متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اس معاملہ پر فوری صوبائی حکومتوں سے رابطہ قائم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی چینی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناءسیکرٹری صنعت نے وزیر خزانہ کی ہدایت پر صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھا ہے جس میں چینی کی قیمت میں اضافہ پر وفاقی حکومت کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری صنعت نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔