مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی پیشکش سرور خان کو باوضو ہو کر قبول کرنے کا طعنہ
منگل کو قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے تھا منگل کو حکومت اور تحریک انصاف میں اس وقت ’’ٹاکرہ‘‘ ہو گیا جب تحریک انصاف کے رکن غلام سرور خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نامناسب ریمارکس دئیے مسلم لیگی ارکان شدید احتجاج کیا قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے غلام سرور خان کو آڑے ہاتھوں لیا حکومت اور تحریک انصاف کے ارکان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے‘ ’’سارا ٹبر چور ہے‘ بھاگ گیا نعرہ لگایا گیا تحریک انصاف کے انجینئر حامد الحق نے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کو بھی دھمکیاں دیتے رہے غلام سرور خان نے نکتہ اعتراض پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تقریر شروع کی ان کے نامناسب ریمارکس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شدید احتجاج کیا ۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر جو ممتاز قادری کے شیدائی ہیں انہوں نے کہا کہ’’ لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کے لیے نہ نکلتے ۔حلف اٹھاتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو محمد نواز شریف انتخابات میں ٹکٹ دینے پر تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ (ن) میں واپس آجائیں گے ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا کیپٹن (ر) محمد صفدر کے جارحانہ انداز نے غلام سرور خان کو ’’پسپائی ‘‘ پر مجبور کر دیا۔ ایم کیو ایم نے بھی منگل کو قومی اسمبلی میں سندھ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دے بعد ازاں اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاجاً واک آئوٹ کر دیا ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محبوب عالم نے سندھ حکومت کے خلاف دھواں دھار تقریر کردی انہوں نے الزام عائد کیا کہ’’ رات کے اندھیروں میں کارکنوں کو غائب کردیا جاتا ہے خواتین کی توہین کی جارہی ہے بہت ہوگیا ملک سے وفاداری اور غداری میں کیا فرق ہے‘‘۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن نجف عباسی سیال نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کو’’دختر اسلام اور رضیہ سلطانہ‘‘ کا خطاب دے دیا۔ انہوں نے ایوان میں خاتون رکن کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے اعلان کیا کہ’’ جب تک گلا لئی کو انصاف نہیں ملتا وہ کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اخلاقی پارلیمانی کمیٹی کو دفن نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ مسلم لیگ (ن) کی پروین مسعود بھٹی نے بھی عائشہ گلالئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی آئینی شق 184/3 کے اختیار کے فیصلوں پر اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم پر صلاح مشورہ ہورہا ہے آئین میں یہ ترمیم ضروری ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گڑے مردے نہ اٹھا ئیں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ چھوڑ دیں مسلم لیگ( ن) کے رکن رانا محمد حیات نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کیا جا سکتا ہے کالا باغ ڈیم پاکستان کی زندگی ہے اس پر اتفاق رائے کیا جائے اور ہر صورت اس کو بنایا جائے غلام سرور خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننے کی بات کر رہے ہیں ان کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے یہ ڈیم بنائیں منافقت نہ کریں قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔