عارفوالا: قائداعظم کے دیرینہ ساتھی حاجی اشرف 105 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
عارفوالا (نامہ نگار) تحریک پاکستان کے کارکن قائداعظم کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد اشرف 105 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی حاجی محمد اکرم ایک یوم قبل انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم بھائی کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرسکے۔ مرحوم ایس ایچ او سٹی عارفوالا اللہ دتہ شاہین کے تایا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں مسلم لیگی کارکنوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حاجی محمد اشرف کی وفات پر ممبر قومی اسمبلی رانا زاہد حسین خاں‘ صوبائی وزیر لٹریسی ڈاکٹر فرخ جاوید‘ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر کان امتیاز علی خان، عارفوالا پریس کے صدر علامہ انیس احمد بٹ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اقبال‘ سینئر نائب صدر رانا محمد عرفان‘ نائب صدر ملک ندیم اختر‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اللہ دتہ جوئیہ نے اظہار افسوس کیا۔