راول ڈیم میں مرنے والی مچھلیوں کی فرانزک رپورٹ مل گئی، زہر دیئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (آن لائن) راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کے کیس میں لاہور لیبارٹری بھجوائے گئے مردہ مچھلیوں کے اہم اعضا کے نمونوں کی حتمی فرانزک رپورٹ وفاقی پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق مچھلیوں کو زہردیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ راول ڈیم میں اتنی کثیر تعداد میں مچھلیوں کو زہر دیکر مارنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں تیرہ سال قبل 2004ء میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وفاقی پولیس نے مچھلیوں کی ہلاکت میں مبینہ طورپر ملوث بنی گالہ گروپ اور لکھوال گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔