• news

.پاکستان میں گیس کے 175 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر موجود ہیں: امریکی رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں گیس کے ذخائر کا اندازہ 175 ٹریلین کیوبک فٹ لگایا گیا ہے۔ ان ذخائر سے استفادہ کر کے پاکستان اگلے 50سال تک اپنی توانائی کی ضروریات پورا کر سکتا ہے۔ ذخائر کا اندازہ امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک غیر سرکاری ادارہ نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر 27ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ ٹائٹ گیس کے ذخائر 35ٹریلین کیوبک فٹ موجود ہیں۔ کم حرارت والی گیس (Low BTU) کے ذخائر 8ٹریلین کیوبک فٹ موجود ہے جبکہ پاکستان میں شیلے گیس کے ذخائر 105ٹریلین کیوبک فٹ موجود ہے۔ پاکستان کو سالانہ 8سے 10ارب کیوبک فٹ کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مقامی سطح پر 6ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے جبکہ باقی گیس درآمد کی جاتی ہے جس میں ایل پی جی اور ایل این جی موجود ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق پاکستان کے اندر 175ٹریلین گیس کیوبک فٹ کے ذخائر کو قابل عمل لایا جائے تو پاکستان کی50سال تک توانائی کی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن