• news

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ہوائی اڈوں کی نجکاری کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملک کے تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست مقامی وکیل سیف الرحمان جسرا نے دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت نے پہلے عدالت میں یہ بیان دیا کہ ہوائی اڈوں کی نجکاری نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار کے مطابق حکومتی بیان پر عدالت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی آڈوں کی نجی کیخلاف درخواست نمٹا دی لیکن اب حکومت نے دوبارہ نجکاری کا اشتہار دیدیا۔ اشتہار میں واضح کیا گیا کہ صرف غیرملکی کمپنیاں ہی نجکاری میں حصہ لے سکتی ہیں اور غیرملکی کمپنیوں کو ہوائی اڈوں کا کنٹرول دینا ملکی سلامتی کے منافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن