• news

افغان طالبان نے 235 مغوی رہا کر دیئے‘ سعودی عرب کی طرف سے دہشت گرد قرار دینے کی مذمت

کابل (اے ایف پی + اے ایف پی) افغان طالبان نے کابل میں ایک سعودی سفارتکار کی جانب سے طالبان تحریک کو دہشت گرد قرار دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بقول افغانستان پر غیرملکی قبضے سے ملک کو چھڑانے میں مدد کرے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سعودی سفارتکار کی قطر میں سیاسی دفتر پر اعتراض کو بھی مسترد کرتے کہا پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ ادھر سرائے پل کے گائوں مرزا والنگ سے اغوا خواتین اور بچوں سمیت طالبان نے 235 افراد چھوڑ دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن