صدیقیہ کالونی رہائش یا فیکٹریوںکیلئے
مکرمی! صدیقیہ کالونی بادامی باغ گلی نمبر 1 میں رہائش گاہوں کے ساتھ فیکٹریاں بن گئی ہیں اور ان فیکٹریوں کا گھروں پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے ہر وقت سیاہ دھواں اڑتا رہتا ہے اور آوازیں آتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے گھر پوری طرح ہل جاتا میں اور کان پھاڑنے والی رہائشیوں میں خوف پیدا ہو جاتا ہے۔ فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں آنکھوں اور گلے کو متاثر کرتا ہے اور اونچی آوازوں کا اعصاب پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اہل محلہ کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ ان فیکٹریوں کو رہائش گاہوں سے دور منتقل کر دیا جائے اور رہائشی زندگی کو تباہ ہونے سے بچا لیا جائے تاکہ ذہنی تنائو اور اذیت سے بچایا جا سکے(کنزا عامر، گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور)