مساجد اور مدارس کی آزادی سلب نہیں کرنے دینگے: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مساجد اور مدارس کی آزادی کو سلب نہیں کرنے دیں گے ، چیئرٹی بل کے حوالہ سے حکومت پنجاب تحفظات دور کرے ، حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی جلسے ، جلوس غیر شرعی ہیں ، حجاج کرام امن و امان کیلئے سعودی عرب کے سلامتی کے اداروں سے تعاون کریں ، یہ بات علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے علم و امن فاﺅنڈیشن کی طرف سے حج تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں اسلامی ممالک کے امن سے کھیلنا چاہتی ہیں۔، سعودی عرب اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے کیلئے عالمی سطح پر سازشوں کا سلسلہ شروع ہے