پیف سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں: طارق محمود
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن (پےف)کے مےنجنگ ڈائرےکٹر طارق محمود نے کہاہے کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے پارٹنر سکولوں مےں بچوں کے داخلہ برائے پرائمری ،مڈل اور سےکنڈری کلاسز کے لےے عمر کی کوئی خاص حدبندی نہیں ہے۔ہماری اولین کوشش ہے کہ عمر کی حد کسی غریب اور وسائل سے محروم بچے کو تعلیم حاصل کرنے سے نہ روک پائے اوربچے پےف کے پارٹنر سکولوں مےں مفت تعلیم سے بھرپور استفادہ حاصل کرےںاور اپنی زندگیاں سنوار سکےں۔