قوم یوم آزادی مناتے وقت شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھے: قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علما کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں ،غازیوں اور مجاہدوںکی قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا قوم یوم آزادی مناتے ہوئے ان شہداءکی روحوں سے معافی مانگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفة الاسلامیہ فیروز پور پر تحریک پاکستان کے شہیدوں کو ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔