طاہر القادری استقبال اور ریلی کی جھلکیاں (عدنان فاروق)
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری صبح سواآٹھ بجے اوسلو سے برراستہ دوحہ لاہو ر ائیرپورٹ پہنچے ۔٭....ڈاکٹر طاہرالقادری کا قافلہ جوڑے پل ،صدر گول چکر،دھرمپورہ ،مال روڈ ،گورنر ہاﺅس،چیئرنگ کراس سے ہوتا ہوا جی پی او چوک اورپھر ناصر باغ استبول چوک پہنچا۔٭.... ریلی کے دوران جوڑے پل اور مال روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگئی جس کے باعث شہریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔٭....ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ سمیت راستے میں لگے بینرز پر درج نوازشریف کی حمایت میں لگے بینرز کو ہدف تنقید بنایا۔ ٭....تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔٭.... بعض مقامات پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ ن وزیراعظم نوازشریف کے حق میں لگے بینرز بھی پھاڑ ے ۔٭.... جلسے کے دوران متعدد خواتین اور مرد کے موبائل فون چوری ہوگئے اس دوران کارکنوں نے ایک جیب تراش کو پکڑ لیا جس کو وہاں پر موجود افراد نے چھڑا دیا۔