• news

نوازشریف دل سے بولے اور چھا گئے‘ ریلی میں جانے سے والد نے روک دیا‘ کارکن مخالف میڈیا ہائوسز پر حملہ نہ کریں: مریم نواز

اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اپنے والد کے قافلے میں شریک ہونا چاہتی تھی اور انکے ساتھ لاہور جانے کی خواہشمند تھی جس کیلئے میں نے اجازت چاہی تو مجھے حکم ملا کہ آپ ایک دن پہلے لاہور کیلئے روانہ ہوجائیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا میرے اصرار پر نوازشریف نے کہا کہ یہ باپ کا حکم ہے جس پر میں خاموش ہوگئی۔ دوسری جانب مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن رہیں اور مسلم لیگ (ن) کے مخالف میڈیا ہائوسز پر حملہ نہ کریں، کارکن کسی بھی میڈیا ہائوسز پر حملہ نہ کریں۔ واضح رہے نواز شریف کی ریلی کی کوریج کرنے والے نجی چینلز کے رپورٹرز پر تشدد کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد مریم نواز نے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے ٹویٹ کیا۔مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ والد سے بات ہوئی۔ والد نے بتایا کہ انہوں نے سیاسی زندگی میں ایسا جوش و جذبہ نہیں دیکھا۔نواز شریف کے خطاب کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ دل سے بولا اور چھا گیا۔ ان کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، ایک حقیقی لیڈر گرج کی طرح۔

ای پیپر-دی نیشن