• news

لیگی رہنماؤں کا مری روڈ مکمل سیل کئے جانے پر شدید احتجاج

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی فیض آباد سے مری روڈ پر داخلے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے بدھ کو علی الصبح سے دن دو بجے تک مری روڈ کے مریڑ چوک سے فیض آباد تک کے حصے کو یکیورٹی کور دینے کیلئے تمام داخلی راستے مکمل طور پر سیل کئے گئے تھے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ، کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور آر پی او وصال فخر سلطان کے ہمراہ کمیٹی چوک پہنچے جہاںمیئر راولپنڈی سردار نسیم خان ، سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان بھی موجود تھے لیگی رہنمائوں نے مری روڈ کو فیض آباد سے مریڑ چوک تک مکمل سیل کرنے داخلی راستوں کو قناتوں ، پائپوں ، خار دار تاروں اور سیڑھیوں کی مدد سے مکمل بند کرنے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ کیا ہمارے کارکن اور شہری اڑ کر مری روڈ آئیں گے جس کے بعد دن دو بجے راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وائرلیس پر پولیس کو پیغام جاری کیا گیا کہ وہ مری روڈ کی جانب آنے والے ساری سڑکیں اور راستے کھول دیں جس کے بعد سیل کئے گئے مقامات کی نگرانی کیلئے موجود پولیس اور انتظامیہ کے افسر اور اہلکار بھی وہاں سے چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن