عمران اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشیداحمد کی تاحیات نااہلی کیلئے رٹ درخواست دائر کردی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میںدرخواست پر سماعت ہوگی۔ درخواست میں الیکشن کمشن ، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین کے بارے میں سکینڈل سامنے آچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔