مسلم لیگ (ن) کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا کوئی مشترکہ ایجنڈا نہیں: رپورٹ
لاہور (افتخار عالم، دی نیشن رپورٹ) اس وقت نواز شریف اپنی نااہلی کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ لائحہ عمل کیلئے ایک پیج پر نہیں ہیں۔ آئندہ حکمت عملی کیلئے مختلف جماعتوں کے نظریات ایک جیسے نہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ واضح نہیں کہ ان کی پارٹی جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مستقبل میں کیا کرے گی۔ بلاول بھی ریلیوں کی قیادت کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد بھی واضح نہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور کا دعویٰ ہے کہ ان کی جماعت اکیلی مسلم لیگ (ن) کو ہرائے گی اور آئندہ حکومت بنائے گی۔ جماعت اسلامی کا فوکس احتساب پر ہے۔ (ق) لیگ کا کہنا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی۔ طاہر القادری تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹائون پر تحریک چلائیں گے۔