• news

حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر موبائل سروس بند رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اے این این)حساس اداروں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے جی ٹی روڈ پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے خط لکھادیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اسلام آباد پنجاب ہائوس سے بذریعہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں لاہورآمد کے حوالے سے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی سکیورٹی رسک ہے۔ روٹ پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور پورے جی ٹی روڈ پر ریلی کے دوران موبائل فون سروس منقطع رکھی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن