• news

قومی اسمبلی کا اجلاس سابق وزیراعظم نوازشریف کے کارواں لاہور کی نذر ہو گیا

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سابق وزیراعظم نواز شریف کے لاہور کے قافلے کی نذر ہو گیا حکومتی جماعت کے ارکان کی اکثریت نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بجائے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے، ایوان میں حکومتی ارکان کی نشتیں خالی پڑی تھیں ایواقن سائیں سائیں کر رہا تھا‘ سپیکر قومی اسمبلی ارکان کا انتظار کرتے رہے ایوان کی کارروائی معطل رکھی گئی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق ارکان کی راہ تکتے رہے، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث تاحال شروع نہ ہو سکی گزشتہ روز بھی یہ آئٹم ایجنڈے میں شامل تھا، کورم پورا نہ ہونے کے حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اجلاس ملتوی ہونے پرآٹھ نکاتی ایجنڈا دھرے کا دھرا رہ گیا۔ بدھ کے وقفہ سوالات کوجمعرات کولیاجائے گا‘ حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ محمودخان اچکزئی ایوان میں موجود رہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا پیپلزپارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے کورم کی نشاندہی کر دی اور کہا کہ حکومتی ارکان کہاں ہیں وہ تو آئے ہی نہیں وزرا بھی نہیں ہیں ہم بھی گھروں کو جاتے ہیں کورم پورا نہ ہونے پر گیارہ بج کر دس منٹ پر اجلاس کی کارروائی روک دی گی۔22منٹ تک ایوان کی کارروائی معطل رہی پھربھی کورم پورا نہ ہوسکاسپیکرایوان میںآئے توخالی حکومتی بینچوں کودیکھ کراجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔ نواز شریف کی لاہور روانگی کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس اجڑ گیا ایوان میں صرف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ شیخ آفتاب‘ وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ‘ راجہ جاوید اخلاص‘ نجف عباس سیال سمیت چند ایک اراکان موجود رہے۔ تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے بار بار نشست سے اٹھنے کی کوشش کی بلااجازت بات کرنے کی کوشش پر سپیکر نے انہیں ڈانٹ دیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری بار بار بولتی رہیں جس پر سپیکر نے انہیں خاموش ہونے کی تلقین کی۔ کورم کی نشاندہی کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے وقفہ سوالات کے بارے میں سپیکر کی توجہ دلائی جس پر سپیکر نے کہا کہ زیادہ تر سوالات وزارت مذہبی امور سے متعلقہ ہیں اس لئے کوشش ہوگی کہ یہ سارا وقفہ سوالات جمعرات کو دوبارہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں محمودخان اچکزئی اور جمشید دستی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ارکان میاں صاحب کا استقبال کرنے گئے ہیں، سپیکر صاحب اسلئے اجلاس ملتوی کیا جائے اور آپ بھی گھر جائیں اور ہم بھی اپکا بھی ٹائم بچے اور ہمارا بھی۔ ریکویزیشن پر طلب کیا اجلاس دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے سینٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے خبردارکیا ہے کہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروںکے بلاتفریق احتساب کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ کیا گیا تو اسے تاریخ میں سیاہ الفاظ میں تحریر کیا جائے گا، سینٹ کا رواں سیشن ملک و قوم کیلئے امید کی کرن ہے، آئین کے تحفظ کیلئے ٹھوس تجاویز دی جائیں سینٹ موجودہ حالات میں اداروں کو مضبوط کرنے، قانون کی حکمرانی، آئین کے تحفظ کیلئے سپاٹ لائٹ کا درجہ رکھتا ہے۔
پارلیمنٹ ڈائری

ای پیپر-دی نیشن