لاہور میں 53 لاکھ کے ڈاکے‘ پٹرول پمپ ملازم نے 4 1لاکھ 76 ہزار چوری کر لئے
لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصےلا ت کے مطابق ڈاکوو¿ں نے چوہنگ کے علاقہ ای اےم ای سوسائٹی مےں اےک گھر سے 22لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، لائسنسی پسٹل دےگر سامان،اچھرہ کے علاقہ شمع سٹاپ مےں چالوں کے گودام سے 12لاکھ روپے، فیکٹر ی ایریا میں رانا نذیرکی فیملی کو یر غمال5لا کھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ شمالی چھاﺅنی میں فاروق کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ وحدت کالونی میں اخترکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 25 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ مزنگ میں واحد کے گھر میں اس کی فیملی سے 2لاکھ78ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ شفیق آباد کے علاقہ سے خالد کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 15ہزار کی نقدی اور موبائل فون، ہڈیارہ میں رشید کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ 52ہزار مالےت کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی 6وارداتوں مےں شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے مصطفی آباد سے جاوید، چوہنگ سے عثمان کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاﺅن سے فیصل، شیراکوٹ میں عظیم، نواب ٹاﺅن میںحیدر، مصری شاہ میں نواز، یکی گیٹ میں نعیم ،کوٹ لکھپت مےں سے ادرےس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان مرزا غلام محمد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی‘ موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب شہری سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں پٹرول پمپ کے ملازم نے چودہ لاکھ 76 ہزار روپے کی رقم چوری کرلی۔ ڈاکوﺅں نے اقبال کو روک کر لوٹ لیا‘ نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈاکے