بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کرینگے: صدر ممنون
کوئٹہ (آن لائن)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کر بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں اور بلوچستان میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جھال بچھائے جارہے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکھے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوں۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میںجامعہ بلوچستان کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک ایسا مردم خیز خطہ ہے جس نے ایسی بڑی بڑی شخصیات کو جنم دیا ہے جن کے علم‘ صلاحیتوں اور کارناموں کا دائمی نقش تاریخ کے اوراق پر ثبت ہے ۔
صدر ممنون