پانامہ میں ملوث ججز، جرنیلوں‘ وکلا کے خلاف مقدمات کو آگے بڑھایا جائے گا: آفتاب باجوہ
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف جاری جنگ میں عدلیہ کے ساتھ ہیں اور پانامہ معاملہ میں ملوث ججز، جرنیلوں اور وکلا کے خلاف مقدمات کوآگے بڑھایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلہ پر وکلا کے موقف مختلف ہوسکتے ہیں لیکن وکلا برادری کرپشن کے خلاف ایک ہی موقف رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے 8اگست کو یوم شہدا قرار دے دیا ہے ہر سال ملک بھر میںاس روز یوم شہدا منایا جائے گا، بار ایسوسی ایشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے لوگ کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے پانامہ فیصلہ پر موقف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے صرف بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہا¶س ہٹا سکتا ہے ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ایسا کوئی اختیار موجود نہیں۔
آفتاب باجوہ