این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے 35 امیدواروں نے 49 کاغذات نامزدگی وصول کرلئے
لاہور (اےن اےن آئی) حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کےلئے 35امیدواروں نے49کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔ الےکشن کمےشن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے120کے ضمنی انتخاب میں (ن) لےگ، پی ٹی آئی، پےپلزپارٹی، عوامی تحرےک، سمےت دےگر سےاسی جماعتوں کے 35امیدواروں نے49کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جو 12اگست تک جاری رہے گا۔
کاغذات نامزدگی