• news

;;;;;نیوز گیٹ سکینڈل‘ را¶ تحسین او ایس ڈی ہیں چارج شیٹ نہیں ہوئے: حکومتی وکیل

اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاق کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ نیوز گیٹ اسکینڈل میں سابق پی آئی او راو تحسین کو صرف عہدے سے ہٹایا گیا ہے تاکہ وہ انکوائری پر اثرانداز نہ ہو سکیں۔ انہیں مکمل تنخواہ اور مراعات دی جا رہی ہیں۔ عدالت عالےہ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق پی آئی او راو¿ تحسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں نیوز لیکس انکوائری کمیشن کی وہ رپورٹ نہیں دی جارہی جس کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئےاور موقف اپنایا کہ راو¿ تحسین کو صرف او ایس ڈی بنایا گیا ہے،انہیں تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں۔ابھی راو¿ تحسین کو چارج شیٹ نہیں کیا گیا۔ چارج شیٹ کرنے کے موقع پر قانون کے مطابق متعلقہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں گی۔ انہیں او ایس ڈی اس لیے بنایا گیا کہ وہ انکوائری پر اثرانداز نہ ہو سکیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ فریڈم آف انفارمیشن آرڈی نینس سیکشن 8سی کے تحت پبلک ڈاکومنٹ نہیں ہوتی۔
نیوز گیٹ سکینڈل

ای پیپر-دی نیشن